Posts

Showing posts from October, 2019

ربیعُ الاوّل

ربیعُ الاوّل ماہِ ربیعُ الاوّل بےحد مُتبرک اور فضیلت والامہینہ ہے۔ اس کا شمار اسلامی مہینوں میں تیسرا ہے۔ ربیع الاوّل کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب ابتداء میں اس کا نام رکھا گیا تو اس وقت موسم ربیع کی ابتداءتھی۔ یہ مہینہ خیرات و برکات اور سعادتوں کا منبع ہے۔ کیونکہ اس مہینے کی بارہویں تاریخ کو اللہ جل شانہ نے اپنے فضل و کرم سے رحمت اللعالمین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرما کر اپنی نعمتوں کی بارش برسائی۔ اسی ماہ کی آٹھویں تاریخ کو سیّدِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے اور اسی ماں کی دسویں تاریخ کو محبوبِ کبریاصلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ام المئومنین سیدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا تھا اسی لئے اس ماہ کو دوسرے مہینوں پر خصوصی فضیلت حاصل ہے۔  -:اس ماہ کی تفصیل حسب ذیل ہے ربیع الاوّل کی عبادت -:۱۶(16) رکعت نوافل کتاب الاوراد میں لکھاہےکہ جب ربیع الاول کا چاند نظرآئےاس رات کوسولہ رکعت نفل پڑھے۔ دودورکعت کی نیت سے۔ ہررکعت میں سورۃ فاتحہ کےبعد سورۃ اخلاص تین تین بارپڑھے۔ جب فراغت پائےتوکُل نفلوں کےبع...